پاکستان
08 دسمبر ، 2014

عمران خان کا پلان سی ملک میں انارکی پیداکرنا ہے ،پرویز رشید

عمران خان کا پلان سی ملک میں انارکی پیداکرنا ہے ،پرویز رشید

اسلام آباد .....وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کا پلان اے جمہوریت پر حملہ ،پلان بی دھرنے کے بعد جمہوریت کا گھیراؤاور پلان سی ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ریڈ زون والی غنڈہ گردی آج فیصل آباد میں کی گئی ،پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے کھلی دکانوں پر حملہ کیا ، سڑکوں پر آگ لگاکر ٹریفک بند کرنے کی کوشش کی گئی ۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی سربراہ کےشہروں کوبندکرنےکےاعلان پر ملک بھر سے مخالف ردعمل آیا،عمران خان کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کی کال پر پہہ جام نہیں جلائو گھیرائو ہوا،آج کاروباری اور تعلیمی ادارے کھلے رہے،فیصل آباد میں صبح سے ٹریفک معمول پر تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری قوتوں کے اتحاد نے عمران خان کے اے اور بی پلان ناکام بنادیے،پلان سی کے تحت شہر بند کر کی کال کی فیصل آباد کے شہریوں نے مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :