08 دسمبر ، 2014
دبئی.....پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے مین پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کپتان مصباح الحق،محمد حفیظ ،احمد شہزاد،اسد شفیق،یونس خان،حارث سہیل،سرفراز احمد ،شاہد آفریدی ، وہاب ریاض ،عمر گل اور محمد عرفان پر مشتمل ہے ۔مدمقابل نیوزی لینڈ کی قیادت کے ایس ویلسن کررہے ہیں دیگر کلاڑیوں میں اینٹن ڈیوش، ٹیلر،لیتھم، کیل ملز،جیمز نیشام ،روچ،کورے اینڈرسن، ویٹوری،میلن،میک کولیم اورڈی جی برائون لین شامل ہیں۔اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ حفیظ کی بالنگ پر پابندی بڑا دھچکا ہے،آج کے میچ میں تین فاسٹ بالر اور شاہد آفریدی کو بطور اسپنر کھیلا رہے ہیں، رات میں کافی اوس گرےگی جس کا فائدہ ہوگا۔