پاکستان
25 اپریل ، 2012

پی آئی اے کی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی،سامان لاہور میں رہ گیا

پی آئی اے کی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی،سامان لاہور میں رہ گیا

لاہور… پی آئی اے کی پرواز پر لاہور سے مانچسٹر پہنچنے والے 30 مسافروں کو سامان نہ ملنے پر شدید پریشانی اٹھانا پڑی ،عملے کی غفلت پرمسافر سراپا احتجاج بن گئے۔ لاہور سے مانچسٹر اور نیویارک جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 712 گذشتہ روز روانہ ہوئی۔ مانچسٹر پہنچنے والے 30مسافر لاوٴنج میں سامان کا انتظار کرتے رہے لیکن سامان نہ ملا جبکہ اس دوران فلائیٹ نیویارک چلی گئی ، مسافروں کے رابطے پر پی آئی اے حکام نے کہا کہ یہ سامان مانچسٹر بھیجا ہی نہیں گیا ، بعد میں نیویارک سے اطلاع آ گئی کہ سامان کا کنٹینر نیویارک پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ سامان نیویارک سے لاہور لایا جائیگا اور جمعے کو دوبارہ مانچسٹر بھیجا جا سکے گا۔

مزید خبریں :