08 دسمبر ، 2014
پشاور ..........تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ایسے ماحول جب لاشیں گر رہی ہوں مذاکرات کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جس شخص نے فائرنگ کی ہے اس کو رانا ثناء اللہ رہا کرا کر ساتھ لے گئے۔ پشاور میں فیصل آباد کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت جو چاہتی تھی وہ سب کچھ ہی فیصل آباد میں ہوا ، جب لاشیں گررہی ہوں تو ایسے ماحول میں مذاکرات کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اب پی ٹی آئی کااگلا مطالبہ ہوگاکہ حکومت گھرجائے، نوازشریف کی حکومت غیرمستحکم ہوگئی ہے، لاشیں مسلم لیگ(ن) گرا رہی ہےاور پی ٹی آئی پر لاشوں کی سیاست کا الزام لگایا جارہا ہے۔