25 اپریل ، 2012
اسلام آباد… حکومت نے رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کردی ہے سپریم کورٹ نے موجودہ حکومت کے دور میں کرائے کے بجلی گھروں سے بجلی پیداوار لینے کی پالیسی کیخلاف مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے رینٹل منصوبے روک دئے تھے، عدالت نے اپنے حکم میں رینٹل پالیسی کے ذمہ داروں کیخلاف نیب کو قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا تھا ، وفاقی وزارت پانی و بجلی کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے رینٹل پاور کیس میں عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی اپیل ، آج سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں دائر کی ہے ، اس میں مختلف قانونی نکات کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔