پاکستان
25 اپریل ، 2012

کراچی سبزی منڈی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی

کراچی سبزی منڈی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی

کراچی… کراچی سبزی منڈی کے تاجروں نے لوٹ مار اور ڈکیتی کے دوران متعدد تاجروں کے قتل کے خلاف آج سے منڈی میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی سبزی منڈی کے تاجروں نے گزشتہ کئی ہفتوں میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران تاجر وں کی ہلاکت اور کروڑوں روپے کی لوٹ مار کے خلاف آج منڈی میں احتجاج کیا۔ تاجروں کاکہناتھا کہ سبزی منڈی اور اس کے اطراف میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک حد تک خراب ہیں۔ انہوں نے حالات کی درستگی اور جان و مال کی حفاظت کے لیئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایس پی گڈاپ جان برامانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سبزی منڈی کے تاجر کو قتل کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا گیاہے اور اب تاجروں کی جانب سے ہڑتال کا جواز نہیں۔انھوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے تاجروں سے لوٹ مار کرنے والے 4 رکنی گروہ کو بھی گرفتارکر لیا ہے اورانہیں جلد پریس کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔کراچی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ 400 سے 500 ٹرک مال لے کر آتے ہیں اورتاجروں کے مطابق ملک بھر سے سبزی و فروٹ فراہم کرنے والوں کو رسد سے روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :