09 دسمبر ، 2014
لاہور........پاکستان عوامی تحریک نے 17دسمبر کوملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6ماہ ہونے پر 17دسمبر کوملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے، اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلیوں میں اتحادی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔