11 دسمبر ، 2014
کراچی.......قومی ایئرلائن کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث دوبارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی کے 521 کے اے ٹی آر طیارے کے انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی جس کے بعد طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا ۔ طیارے کے معائنے کے بعد اس کی روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔