25 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور کی نرسوں نے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کا فیصلہ موٴخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔نرسنگ ایسوسی ایشن کا مطالبہ تھا کہ ان کے سروس اسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے۔تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے اور اسٹوڈنٹس نرسز کے اسکالر شپ بڑھائی جائیں۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں نرسنگ ایسوسی ایشن نے پشاور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کل سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے ہڑتال کا فیصلہ موٴخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔سپریم کورٹ نے قبائلی علاقوں میں اعلیٰ عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے آئینی رائے مانگ لی ہے۔