کھیل
12 دسمبر ، 2014

شارجہ:پاکستان کانیوزی لینڈکوجیت کیلئے253رنزکاہدف

شارجہ:پاکستان کانیوزی لینڈکوجیت کیلئے253رنزکاہدف

شارجہ........دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔ محمد حفیظ 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، احمد شہزاد بغیر رن بنائے اور یونس خان صرف 6 رنز بناکر پویلین واپس چلے گئے۔ اسد شفیق بھی اسکور میں صرف 1 رن کا اضافہ کرسکے۔ اس کے بعد محمد حفیظ نے پہلے حارث سہیل اور پھر کپتان مصباح الحق کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ محمد حفیظ 76 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ مصباح الحق 47، حارث سہیل 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستانی ٹیم 49ویں اوور میں 252رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میٹ ہنری نے 4اور مچل مک کلینگھن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :