پاکستان
12 دسمبر ، 2014

بیک وقت 4سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والا شخص گرفتار

بیک وقت 4سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والا شخص گرفتار

کوئٹہ.......قومی احتساب بیورو بلوچستان نے مختلف سرکاری محکموں میں بیک وقت 4ملازمتیں حاصل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب بلوچستان کے مطابق ملزم حزب اللہ بی ڈی اے میں بطور سائٹ انجینئر، محکمہ صحت میں بطور ویکسی نیٹر سمیت دو دیگر سرکاری محکموں میں بھی ملازم ہے اور چاروں محکموں سے بیک وقت تنخواہ کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہا تھا تاہم کسی بھی جگہ اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا تھا جو کہ سرکاری قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :