12 دسمبر ، 2014
شارجہ.......نیوزی لینڈنےپاکستان کودوسرےون ڈےمیں شکست دے دی۔جس کے بعد پانچ میچزکی سیریز1-1سے برابر ہوگئی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈنے 253 رنز کا ہدف 46ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیم سن نے 70رن ناٹ آؤٹ بنائے۔ اینٹن ڈیوچچ 58،ڈین براؤن لی 47 اور لیوک رونچی 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے 3جبکہ شاہد آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا اگلا ون ڈے 14 دسمبر کو شارجہ کے ہی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔