13 دسمبر ، 2014
چیچہ وطنی..... چیچہ وطنی میں ٹریفک پولیس کے ڈرائیور پر مبینہ تشدد کیخلاف ٹرانسپورٹرز اور مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ،جس سے جی ٹی روڈ پرٹریفک معطل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے پیلس چوک میں ایک ویگن کو روک کر ڈرائیورسے کاغذات طلب کیے ،جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈرائیور پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔واقعہ کیخلاف مقامی لوگ اور ٹرانسپورٹرز جمع ہوگئے اور احتجاج کیا ،جس سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ویگن ڈرائیور نے کاغذات مانگنے پر اہلکار سے بدتمیزی کی تھی، بعد میں تھانہ سٹی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹریفک بحال کرایاہے۔