کھیل
13 دسمبر ، 2014

ایڈیلیڈ ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دیدی

 ایڈیلیڈ ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے  بھارت کو  48 رنز سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ.........بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔نیتھن لائن نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔آسٹریلیا نے میچ 48 رنز سے جیت کر چار ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نے 290 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔370 رنز کے تعاقب میں بھارت کی دو وکٹیں 57 رنز پر گر گئیں ،پھر مرلی وجے اور ویراٹ کوہلی نے 185 رنز کی شراکت بناکر آسٹریلوی ٹیم کو پریشان کردیا۔242 کے اسکور پر مرلی وجے 99 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو کوئی بھارتی بیٹسمین نیتھن لائن کے آگے نہ ٹک سکا۔رہانے صفر ،روہت شرما چھ اور ساہا بھی کوہلی کا سہارانہ بن سکے۔ویراٹ کوہلی جب 141 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو بھارتی جیت کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں ،بھارتی ٹیم 315 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔نیتھن لائن نے سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،آسٹریلیا نے چارٹیسٹ کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

مزید خبریں :