13 دسمبر ، 2014
لاہور .....پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں ناانصافی کا نظام قائم کردیا گیا ہے،ہماری کوشش ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے ہونی چاہیے،کامیابی کا راز یہ ہے کہ جب بھی بڑا کام کریں تو کشتیاں جلادیں ۔ رائل پام کلب میںنمل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا ہے ،جب تک بہترین ٹیلنٹ اوپر نہیں آتا ہم ترقی نہیں کرسکتے،کامیابی حاصل کرنےکےلیے خود کو بڑی سےبڑی مشکل کےلیے تیاررکھیں، انسان جب تک ہار نہیں مانتا اسے کوئی نہیں ہرا سکتا ،مشکلات کا سامنا کرنے کےلیے ذہن کو تیار رکھا جائے۔