پاکستان
14 دسمبر ، 2014

بلوچستان :سردی میں اضافہ،درجہ حرارت منفی 7اعشاریہ سے بھی گر گیا

بلوچستان :سردی میں اضافہ،درجہ حرارت منفی 7اعشاریہ سے بھی گر گیا

کوئٹہ..... بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی7اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں رواں ہفتے سے شروع ہونے والا سردی کی شدت میں آج پھر اضافہ ہوگیا ہے،شہر اور اس سے ملحقہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت کئی درجے تک گر گیا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت موسم مزید سرد ہوجاتا ہے۔ اسی طرح صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم 7 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دالبندین،زیارت اور ژوب سمیت صوبے کے دیگر بالائی اور سرد علاقوں میں درجہ حرارت کم ہے اور ان علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

مزید خبریں :