دنیا
14 دسمبر ، 2014

امریکہ: حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الحال ٹل گیا

امریکہ: حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الحال ٹل گیا

واشنگٹن ......امریکی کانگریس میں1.1کھرب ڈالر کا اخراجاتی بل منظور ہوتے ہی حکومت کے شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا۔مالی سال 2015 کے لیے 1.1کھرب ڈالر کا اخراجاتی بل منظورکرلیاگیا ہے ، سینیٹ میں بل کے حق میں 56 اور مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے ، بل میں 5 ارب ڈالر کی رقم داعش سے نمٹنے کے لیے رکھی گئی ہےجبکہ ساڑھے 5 ارب ڈالر ایبولا وائرس سے نمنٹنے اور گوانتاناموبے جیل سے قیدیوں کی رہائی اور منتقلی کے لیے رکھے گئے ہیں۔صدر براک اوباما نے ایوان نمائندگان کی طرف سے 1.1 کھرب کے مصارف بل کی منظوری کو سراہا ،بل سے ستمبر 2015 تک حکومت کے زیادہ تر اخراجات کے لیے رقم مہیا ہو جائے گی۔

مزید خبریں :