پاکستان
14 دسمبر ، 2014

حافظ آباد :ڈکیتی ملزمان کی عدم گرفتاری ، سبزی منڈی تاجروں کی ہڑتال

حافظ آباد :ڈکیتی ملزمان کی عدم گرفتاری ، سبزی منڈی تاجروں کی ہڑتال

حافظ آباد .....حافظ آباد میں سبزی منڈی کے تاجروں نے ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف ہڑتال کردی ہے،جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔حافظ آباد میں سبزی منڈی کے ہڑتالی تاجروں نے کولو روڈ پر پولیس کیخلاف احتجاجی ریلی نکال رکھی ہے ۔ منڈی میں ہڑتال کی وجہ سے شہر میں سبزی اور فروٹس کی قلت اور شہری پریشان ہیں ۔2 روز قبل 3مسلح ڈاکوؤں نے منڈی میں تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ انہوں نے بار بار پولیس حکام سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ جب تک منڈی کو محفوظ نہیں بنایا جاتا تب تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :