14 دسمبر ، 2014
لاس ویگاس...... برطانوی باکسر عامر خان نے امریکا کےالیگزینڈر ڈیوان کو سلور ویلٹر ویٹ فائٹ میں شکست دے دی،تینوں ججز نے عامر خان کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا ۔لاس ویگاس میں لگنے والے باکسنگ میلے میںفائٹ ہوئی سلور ویلٹر ویٹ کے اعزاز کے حصول میںپاکستانی نژاد عامر خان اور امریکا کے ڈیوان الیگزینڈر آمنے سامنے تھے۔مقابلہ شروع ہوااور عامر خان کے تابڑ توڑ حملے بھی شروع ہوگئے ،پوری فائٹ میں عامر اپنے حریف ڈیوان پر حاوی رہے.پہلے سے چوتھے رائونڈ تک اسکور 10-9 عامر کے حق میں رہا ۔پانچویں رائونڈ میں ڈیوان کچھ سنبھلےحریف پر مکے بھی برسائے اور 10 پوائنٹس بھی بنائے،لیکن اس کے بعد پھر عامر چھا گئے ہر طرف خان ہی خان کے نعرے گونجتے رہے،ہر رائونڈ کے بعد اسکور 10-9 عامر کے حق میں رہا،بس آخری رائونڈ میں ڈیوان ایک پوائنٹ زیادہ بنا گئےجو جیت کے لئے ناکافی تھا۔حتمی نتیجہ میںایک جج کا اسکور 119-109 تھا،تو دوسرے کا 118-110 ،جبکہ تیسرے ریفری نے تو نتیجہ عامرخان کے حق میں 120-108 سے دیا،یعنی عامر خان تینوں ججز کے مطابق متفقہ طور پر فاتح قرار پائے۔