پاکستان
14 دسمبر ، 2014

ملک بھر میں موسم شدید سرد، ہلکی بارش و برفباری کا امکان

ملک بھر میں موسم شدید سرد، ہلکی بارش و برفباری کا امکان

اسلام آباد .....ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مری اور گلیات میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے ۔گلگت بلتستان میں غذر،استور اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ،ہنزہ نگر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔سندھ اور پنجاب میں موسم سرد ہونے کی وجہ سے گرم مشروبات اور خشک میوا جات کی طلب بڑھ گئی ہے ۔بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں سردی کی وجہ سے موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ،مالاکنڈ ،ہزارہ پشاور،راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ملک کے دیگرحصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔آج مری اور گلیات میں کہیں کہیں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

مزید خبریں :