پاکستان
14 دسمبر ، 2014

سوئی،دہشتگردوں نے 20انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

سوئی،دہشتگردوں نے 20انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

کوئٹہ ....سوئی کے علاقے گوپٹ میں دہشت گردوں نے 20 انچ قطُر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے گوپٹ میں نامعلوم دہشت گردوں نے 20 انچ قطُر کی گیس پائپ لائن میں دھماکا خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے اڑا دیا۔جس سے سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے ۔ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔

مزید خبریں :