14 دسمبر ، 2014
میانوالی .....پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہےکہسیاست میرے لیے جہاد ہے، انسان ظلم اورناانصافی کیخلاف کھڑا ہوتا ہے تو معاشرے کا فائدہ ہوتا ہے،قوم ظلم کے خلاف آواز اٹھائے، لوگ ناانصافی کو برداشت نہ کریں،میں پوری قوم کو جگانا چاہتا ہوں۔نمل کالج میانوالی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تعلیم دینا سب سے بڑا کام ہے، ہم نے اپنے لوگوں پرظلم کیا،ملک میں تین تعلیمی نظام بنائے گئے۔خواب ہے میانوالی میں آکسفورڈ سے بڑی یونی ورسٹی بنے۔عمران خان کا کہناتھا کہ کوئی چیز ناممکن نہیں، جب تک آپ خود ہارنہیں مانتے کوئی آپکو ہرانہیں سکتا،کون سوچتا تھا کہ میں 122 دن کنٹینرپرکھڑا ہوں گا۔ان کے مطابق خوشی اور عزت پیسے نہیں مل سکتی ،فلمیں دیکھ کرمجھے بھی لگتا کہ یہ خوشی ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کےلیے پیسے اکٹھا کرتا رہا،سوچتا تھا کہ میری ساری زندگی پیسا اکٹھا کرنے میں گزرجائے گی۔