14 دسمبر ، 2014
بھونیشور.....انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےٹورنامنٹ ڈائریکٹرڈوئر نے کہا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے آئندہ احتیاط کی یقین دہانی کرائی ہے،ان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل جیساواقعہ دوبارہ رونما نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے پاکستان کی شکایت کی تھی جسےرد کر دیا گیا تھا تاہم بھارتی ہاکی فیڈیریشن کی جانب سے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنا منٹ کی میزبانی سے انکار سمیت دیگردھمکیوں کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بلاآخر دبائو میںآگئی اور اس نے پاکستان کےہیڈ کوچ اور تین کھلاڑیوں امجد حسین،محمد توثیق اور شفقت رسول کو طلب کیا تھا۔