14 دسمبر ، 2014
شارجہ......پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شاہد آفریدی کی قیادت میںپاکستان ،نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کی شکست کا داغ دھونے کےلئے پرعزم ہے۔پاکستانی کپتان مصباح الحق ہمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرےمیچ میں شرکت نہیں کررہے، ان کی جگہ عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے منیجر معین خان کاکہنا ہے کہ مصباح کو فٹ ہونے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے تاہم وہ سیریز مکمل ہونے تک ٹیم میں ساتھ ہی رہیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ،ایک سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرایا تھااوریہ شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کی کسی ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی فتح ہے۔