کھیل
14 دسمبر ، 2014

ہاکی کوچ شہنازشیخ نے کھلاڑیوں کے رویے پرمعافی مانگ لی

ہاکی کوچ شہنازشیخ نے کھلاڑیوں کے رویے پرمعافی مانگ لی

بھونیشور......پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے کھلاڑیوں کے رویے پرتحریری طور پرمعافی مانگ لی ہے،جبکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے طلب کئے گئےکھلاڑیوں کو کلیئر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی کھلاڑی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔شہنازشیخ نے اپنی تحریر میںلکھا ہے کہ اگر ایف آئی ایچ یہ سمجھتی ہے کہ کھلاڑیوں کی کوئی غلطی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں،جبکہ طلب کئے گئے پاکستانی ہاکی پلیئرزنے کہا ہے کہ فتح پر جشن منانا اور خوشی کا اظہار مقصود تھا کسی کا دل دکھانا مقصد نہیں تھا۔صورتحال پر ایف آئی ایچ نے کھلاڑیوں کو کلیئر کر دیا ہے،اب ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

مزید خبریں :