14 دسمبر ، 2014
بھونیشور......انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے 2کھلاڑیوں پرایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے،پابندی سیمی فائنل میںبھارتی ٹیم کو شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر عائد کی گئی۔جن کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ان میں امجد علی اورمحمد توثیق شامل ہیں جو آج ایونٹ کے فائنل میں نہیں کھیل سکیں گے،ایف آئی ایچ نے ایک کھلاڑی شفقت رسول کو تنبیہ کی گئی ہے۔اس سے قبل بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا کی شکایت کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد بھارت نے کسی بھی ہاکی ٹورنا منٹ کی میزبانی سے انکارکردیا تھا اور دیگر دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعدانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےعہدیدار اورٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر Wiert Doyers بھارتی دبائو میں آگئے انہوں نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں امجد حسین،محمد توثیق اور شفقت رسول کو طلب کر لیا جن میں امجد حسین،محمد توثیق پر پابندی عائد کردی جبکہ تیسرے کھلاڑی شفقت رسول کو تنبیہ کی گئی ۔