14 دسمبر ، 2014
بھوبنیشور........ شاباش ہاکی ٹیم ! 16 سال بعد پاکستان ہاکی کی چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغا جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ جرمنی سے فائنل ہار گئی لیکن بھارت کی سرزمین پر وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر پاکستان کا نام بلند کیا۔ میچ کے بعد کراؤڈ کو ہاتھ لہرا کر سلام کر کے بتایا کہ دل بڑا ہونا کسے کہتے ہیں۔