15 دسمبر ، 2014
سڈنی.....سڈنی کیفے کے محاصرے سے ایک اور شخص بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا،جس کے بعد کیفے سے باہر آنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ،ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسیکے مطابق مسلح حملہ آور نےیرغمالیوں کو بتایا ہےکہ اس نے 4 بم نصب کر رکھے ہیں ،دو بم کیفے کے اندر نصب ہیں اور باقی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں رکھے گئے ہیں ۔آسٹریلوی میڈیاکے مطابق کیفے محاصرہ حملہ آور نے دو مطالبے پیش کردئیے ہیں، پہلا مطالبے میں اسلامک اسٹیٹ یعنی داعش کا جھنڈا طلب کیا ہے ،جبکہ دوسرا مطالبہ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ سے بات چیت کا کیا گیا ہے۔