پاکستان
15 دسمبر ، 2014

لاہور میں سڑکیں بند، بچی سمیت4مریض راستے میں دم توڑگئے

لاہور میں سڑکیں بند، بچی سمیت4مریض راستے میں دم توڑگئے

لاہور......لاہور کی سڑکیں بند ہونے سے مریضوں کو بھی راستہ نہ مل سکا جس کی وجہ سے 4مریض اسپتال جاتے ہو ئے راستوں میں ہی دم توڑ گئے، مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ 17دن کی بچی،15سالہ لڑکے سمیت چار مریض اسپتال جاتے ہو ئے راستوں میں ہی دم توڑ گئے ۔شاہدرہ کا15سالہ لڑکاایمبولینس میں ، 17دن کی بچی کو چلڈرن اسپتال لایاجارہا تھا، دونوں شاہدرہ موڑ پر راستہ نہ ملنے اور اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سےدم توڑگئے۔جوڑےپل پر راستہ نہ ملنے پرچونگی امرسدھو کارہائشی رکشےمیں دم توڑگیا، 60سال کا شخص دل کامریض تھا اوراسے پی آئی سی لے جایاجارہاتھا،جبکہ 17 سال کی لڑکی کے بھی ایمبولینس میں دم توڑنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :