15 دسمبر ، 2014
لاہور.........تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ثنامرزا سے بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوںثناء مرزا کو جیو نیوز پر روتے ہوئے دیکھا اور ان کے آنسو دیکھ کر بے حد افسوس ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ثنامرزا سے بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاتھا کہ جو کارکن بدتمیزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی مذمت اور ذمہ دار کارکنوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جیو نیوز کے رپورٹر امین حفیظ کو غلیل سے شیشے کی گولی مار کر زخمی کردیا۔ سمجھ سے بالا تر ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنے قائدین کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنا جان بوجھ کر ہے یا یہ تنظیمی پالیسی کا حصہ ہے۔