پاکستان
15 دسمبر ، 2014

جیو نیوز کی ٹیم پر حملہ، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

جیو نیوز کی ٹیم پر حملہ، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

کراچی.......لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کی کوریج کرنے والی جیو نیوز کی ٹیم پر حملے، جیونیوز کی خاتون اینکر ثناء مرزا سے بدتمیزی،رپورٹر امین حفیظ اور کیمرہ مین خواجہ عامر کو زخمی کرنے، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، احمد فراز،جواد ملک پر حملے کی وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،چیئرمین سینیٹ نیّربخاری،وزیر اطلاعات پرویز رشید،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، رہنما فیصل سبزواری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی،مسلم لیگ ن کے ترجمان عاصم خان، پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی ان کارروائیوں کو شرمناک اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نیّربخاری کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جیونیوز کی ٹیم پرحملہ شرمناک ہے، عمران خان نے سیاست میں بدتمیزی متعارف کرائی ہے، خان صاحب بتائیں کیا ان کا نیا پاکستان ایسا ہوگا؟

مزید خبریں :