دنیا
17 دسمبر ، 2014

پشاور کےاسکول میں دہشت گردی پرعالمی رہنما رنجیدہ

پشاور کےاسکول میں دہشت گردی پرعالمی رہنما رنجیدہ

اسلام آباد .....پاکستان میں بربریت کی انتہانے عالمی برادری کو بھی شدیدصدمےسےدوچارکیاہے۔ ترکی میںآج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔چین اور آسٹریلیا نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ،امریکااوربرطانیہ نےدہشتگردوں کےخلاف تعاون کی ہرممکن پیشکش کی ہے ۔ دہشتگردوں نےبچوں کےخون کی ہولی کھیل کر سفاکی اوربربریت کی نئی حدوں کوچھولیاہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےپاکستانی ہم منصب نوازشریف کوفون کرکے واقعہ کوظلم کی انتہا قرار دیتے ہوئےاظہارافسوس کیا۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اورامریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے دہشتگردوں کےخلاف ہرممکن تعاون پیش کیا۔علم کےگھرمیں 8گھنٹےدہشت کا ماحول رہا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہناتھا کہ صورتحال پراقوام متحدہ حیرت ذدہ تھی کہ پاکستان میں اسکول جانابھی بہادری کی علامت بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔روس کےعلاقےبسیلان کےاسکول میں 10 برس پہلےاسی اندازسے 186 بچوں سمیت 385 افرادکے خون کی ہولی کھیلی گئی تھی۔ دہشتگردوں کی کاروائیوں پرنظررکھنےوالے کہتےہیں کہ ایسےحملےمقامی افرادکی مددکےبغیرممکن نہیں۔ملک میں 2عشرےسےجاری دہشتگردی کئی بارلوگوں کاضمیرجھنجوڑچکی ہے۔لیکن بات دہشتگردوں کےخلاف اتحادقائم کرنےکی باتوں سےکبھی آگےنہیں بڑھ پائی۔

مزید خبریں :