کھیل
17 دسمبر ، 2014

چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ابوظبی.....چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میںنیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،اسد شفیق اور وہاب ریاض کی جگہ ناصر جمشید اور انورعلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میچ سے قبل پشاور سانحے کے شہداء کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کھلاڑیوں نے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی۔ قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔کیوی ٹیم کے منیجر کاکہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ ٹیم اداس ہے اورکرب محسوس کرتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ سےانٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی،سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،پوری ٹیم کو سانحہ پشاور کا غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے،اس لیے میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا۔ ون ڈے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرنے کے بعدپاکستانی ٹیم فیصلہ کن پنچ لگا کرون ڈے سیریز اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔ کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ آخری میچ کا انتظار نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کہ چوتھے میچ کو اپنے نام کرلیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کی ٹرافی شیئر کی تھی لیکن ون ڈے کی ٹرافی شیئر نہیں ہوگی، غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ پاکستان نے اس گرائونڈ میں25ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔12جیتے، 13ہارے۔ نیوزی لینڈ نے تین میچ کھیلے ہیں دو میں اسے شکست ہوئی ایک میں اس نے پاکستان کو شکست دی۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :