پاکستان
20 دسمبر ، 2014

سوئی گیس فیلڈ کے بوائلر اور سسٹم میں آگ لگ گئی

سوئی گیس فیلڈ کے بوائلر اور سسٹم میں آگ لگ گئی

لاہور.......سوئی گیس فیلڈ کے بوائلر اور سسٹم میں آگ لگنےکےباعث شارٹ فال خطرناک حد تک بڑھ گیا ،سوئی گیس حکام نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن بنانے کےلئےایمرجنسی نافذ کر دی ۔تمام ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمیدنےبتایاہےکہ پنجاب،سندھ اور بلوچستان کےسرحدی علاقےمیں واقع سوئی گیس فیلڈ کے بوائلر اور سسٹم میں آگ لگ گئی،جس کےباعث پنجاب کو گیس فراہم کرنےوالی 16 انچ کی پائپ لائن کوبھی نقصان پہنچااورسوئی ناردرن کےسسٹم میں 240 ملین کیوبک فٹ گیس کم ہو گئی ،سوئی گیس کا شارٹ فال خطرناک حد تک بڑھنےکےباعث تمام ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ گھریلو صارفین بھی شدید قلت کا شکار ہو سکتے ہیں ، تاہم انہیں گیس کی فراہمی کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نےمزید بتایاکہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت میں کم از کم 2 روز لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :