20 دسمبر ، 2014
لاہور......وزیراعظم محمدنواز شریف کا کہنا ہےکہ عوام اور سیاسی جماعتوں کا دہشت گردی کےخلاف متحد ہونا دہشت گردی کو شکست دینےکی طرف پہلا قدم ہے۔ ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے چھٹکارا دلائیں گے،وزیراعظم محمدنواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے شہزادوں نے جاتی عمرا رائےونڈ میں ملاقات کی،یواےای کے شہزادوں نے سانحہ پشاور پر فاتحہ خوانی کی اور بچوں کےبہیمانہ قتل پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہارکیا،مسلم لیگ ن کے ذرائع کےمطابق اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام اور سیاسی جماعتوں کا دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا دہشت گردی کو شکست دینےکی طرف پہلا قدم ہے ،ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے چھٹکارا دلائیں گے ،انہوں نےکہاکہ حکومت عوامی منصوبوں اور ریلیف کے کاموں پرتیز رفتاری سےعمل پیرا ہے۔