کھیل
21 دسمبر ، 2014

شاہد آفریدی کاون ڈےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شاہد آفریدی کاون ڈےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی......شاہد آفریدی نے ورلڈکپ 2015 کھیلنے کے بعد ون ڈےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔پاکستان کے لالا ،بوم بوم شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کا اعلان کردیا، انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ورلڈکپ 2015 کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے ،شاہد آفریدی نے 2اکتوبر 1996 کو پہلی بار ون ڈے میچ میںکینیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی ، شاہد آفریدی نے اٹھارہ سال کےکرئیر میں کل 389ون ڈے میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7ہزار 870نز اسکور کیئے، پاکستان ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں 2011 ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچی ، انہوں پاکستان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بھی کی ، شاہد آفریدی نے اپنے کرئیر کی تیز سنچری 37 گیندوں پر ایک سو دو رنز اسکور کرکے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں بنائی، جبکہ ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے انہوں نے کیریئر میں 342 چھکے اور 710 چوکے لگائے ۔

مزید خبریں :