پاکستان
22 دسمبر ، 2014

ہائی کورٹ : سزائےموت کے5 سویلین قیدیوں کی سزائےموت معطل

 ہائی کورٹ : سزائےموت کے5 سویلین قیدیوں کی سزائےموت معطل

راولپنڈی......لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سزائےموت کے5 سویلین قیدیوں کی سزائےموت معطل کردی ۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد تبسم نے کیس کی سماعت کی۔ قیدیوں کو فوجی عدالت نے سزا دی تھی۔قیدیوں کے وکیل لائق خان سواتی نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کو کن جرائم میں سزائے موت سنائی گئی اس بارے میں کوئی علم نہیں۔ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا گیانہ عدالتی دستاویزات،آرمی چیف نے ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیےتھے۔فوجی عدالت میں کس قانون کےتحت 5 سویلین کاکوٹ مارشل کیا ۔عدالت نے احسن عظیم ، آصف ادریس، عمر ندیم کی سزا معطل کی،دیگر ملزمان میں کامران اسلم اور عامر یوسف بھی شامل ہیں۔ملزمان کو آج کوٹھ لکھپت جیل میں سزائے موت دی جانی تھی ۔

مزید خبریں :