کاروبار
26 اپریل ، 2012

پشاور میں پری بجٹ ورکشاپ، زمینی حقائق پر مبنی بجٹ کا عزم

پشاور میں پری بجٹ ورکشاپ، زمینی حقائق پر مبنی بجٹ کا عزم

پشاور…خیبرپختونخوامیں سالانہ بجٹ کو عوام کی امنگوں کے مطابق بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں بجٹ تیاری کے حوالے سے سرکاری حکام ،عوامی نمائندوں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے نمائندہ افراد سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔پاکستان میں بجٹ اعدادوشمارکے گورکھ دھندے کا نام ہے ۔ہرسال عوام نئے مالی سال کے بجٹ سے بڑی توقعات وابستہ کرلیتے ہیں ،لیکن بجٹ میں ساری توقعات پر پانی پھر جاتا ہے۔خیبرپختونخوامیں اس سال روایات سے ہٹ کرزمینی حقائق پرمبنی اورعوامی امنگوں سے ہم آہنگ بجٹ پیش کرنے کا عزم ظاہرکیاجارہاہے۔اس حوالے سے سیکرٹری پی اینڈ ڈی سلیم خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اصلاحات پروگرام کے تحت بجٹ کی تیاری کے لئے سرکاری افسران،سول سوسائٹی اورعوام کو مشاروت میں شامل کرنے کیلئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تعلیم ،صحت،پانی وبجلی ،سیاحت،زراعت وآبپاشی،صنعت ومعدنیات سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات لانے کے لئے گروپوں نے تجاویزدیں۔ٹیم لیڈر صوبائی اصلاحات پروگرام شاہد شریف نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایاگیاکہ صوبے میں 25ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کے مواقع موجودہیں ۔ شرکاء نے اپنی تجاویزمیں معدنیات وسیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے آسان مواقع پیداکرنے اورنوجوانوں کو صوبائی ایکشن پلان کے ذریعے فنی تربیت دینے پرزوردیا ۔

مزید خبریں :