کھیل
26 دسمبر ، 2014

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج  سے شروع ہو گا

پورٹ ایلزبیتھ......جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلا جائے گا۔میچ کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی سے میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔کوئنٹین ڈی کوک انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ اے بی ڈی ولیئرز وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لیگ اسپنر عمران طاہر کی فائنل الیون میں واپسی اور ٹیمبا باووما کے ڈیبیو Temba Bavuma کا بھی امکان ہے۔ اگر انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تو وہ جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنے والے چھٹے سیاہ فام کھلاڑی بن جائیں گے، ویسٹ انڈین فائنل الیون میں زخمی کیمار روچ کی جگہ شینن گیبرئیل کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :