انٹرٹینمنٹ
26 دسمبر ، 2014

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے دت کو جیل کی ہوا راس آگئی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے دت کو جیل کی ہوا راس آگئی

ممبئی ..........بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل کی ہوا راس آگئی۔ بھارتی میڈيا نے دعوی کیا ہےکہ کرسمس کی چھٹیوں پر جیل سے باہر آنے پر سنجے دت نے فخریہ بتایا کہ سلاخوں کے پیچھے انہوں نے اپنا وزن 18کلو کم کرلیا ہے۔ سنجے دت نے جیل میں اپنا وقت ضائع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 10موضوعات پر فلموں کااسکرپٹ مکمل کرلیا ہے اور جلد ہی ان پر کام شروع کریں گے۔ سنجے دت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پونے کی جیل میں 42ماہ قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان دنوں 2 ہفتے کی چھٹی پر جیل سے باہر ہیں ۔

مزید خبریں :