28 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.....اسلام آباد پولیس نے سانحہ پشاور کے بعد عملی اقدامات کے آغاز کے طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کرایہ داروں کےخلاف سرچ آپریشن کرکے 26 افراد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ اسلام آباد کے علاقوں شہزاد ٹاون، اقبال ٹاون ، کھنہ اور کرال کے علاقوں میں غیر قانونی کرایہ داروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا ۔ اس بارے میں ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ شہری کسی بھی شخص کو پراپرٹی کرائے پر دینے سے پہلے متعلقہ تھانے کو آگاہ کریں۔