28 دسمبر ، 2014
کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کی آگ نے ثابت کر دیا کہ کراچی لاوارثوں کا شہر بن چکا، اتنے بڑے شہر میں نہ کوئی میئر ہے نہ ناظم اعلیٰ ہےاور حکومتی وزیر،مشیر اور افسران نیند کی گولیاں کھاکر سوتے رہے جبکہ امدادی کارروائیوں میں ایم کیو ایم کے رہنما مصروف رہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں قمر منصور نے کہا کہ ٹمبر مارکٹ میں لوگ التجا کرتے رہے ،عمر بھر کی پونجی جل گئی،مگر حکمراں غفلت کی نیند سے نہ جاگے،صوبائی حکومت کا کردار مایوس کن اور مجرمانہ ہے۔ حکومت سندھ مثبت حکمت عملی کے بجائے افسانوی دعوے کیے جاتے رہے ،آگ نے صوبائی حکومت اور پی پی کے گڈگورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کے یہ واقعہ بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے،کروڑوں نہیں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے،ٹیکس دینے کی باوجود لوگوں کو اس طرح کے نقصانات کا ازالہ کرنا پڑ رہا ہے،کراچی کے لوگوں کے دلوں میں ایک لاوا ہے، انہوں نے اگر احتجاجا ٹیکس دینا بند کیا تو ہم ذمہ دار نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ رات بھر سوتی رہی اور ایم کیو ایم کے کارکن اور رضاکار رات بھر امدادی کاموں میں مصروف رہے۔