پاکستان
26 اپریل ، 2012

وزیراعظم اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کریں اور مستعفی ہوجائیں، تحریک انصاف

پشاور … تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے این آر او کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اخلاقی جرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اسد قیصر کے مطابق ایک سزا یافتہ شخص ملک کاوزیر اعظم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دیگرممالک میں معمولی الزامات پر وزراء مستعفی ہوجاتے ہیں جبکہ یہاں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے وزیر اعظم کو سزا سنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی کیلئے وزیر اعظم سزاملنے پر اخلاقی جرأت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

مزید خبریں :