29 دسمبر ، 2014
کراچی.......کراچی میں ڈیفنس کے علاقے فیز 8 میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز8 میں خیابان خا لد پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہو ئی ہے۔ جاںبحق ہو نے والا شخص سابق ریلوے ملازم اور نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخشانہ لگتا ہے پولیس مزید تحقیقات کرہی ہے۔