پاکستان
29 دسمبر ، 2014

ممبئی حملہ کیس؛ ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل

ممبئی حملہ کیس؛ ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد........اسلام آباد ہائی کورٹ نےممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے نظربندی احکامات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے عدالتی حکم کا مذاق اڑانے کے لیے ملزم کی نظربندی کے احکامات جاری کر دیے گئے جو غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ عدالت ان احکامات کو کالعدم قرار دے۔ اسلام آباد عدالت نے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :