29 دسمبر ، 2014
اسلام آباد........ آپریشن ضرب عضب کے پہلے 6ماہ میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ شمالی وزیرستان سے اب تک اسلحہ اور ہزاروں کلوگرام بارود برآمد کیا گیا۔ اسلحہ ساز فیکٹریاں، زیر زمین سرنگیں اور جیلیں بھی ملیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے پہلے 6ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 5ہزار8سو98رائفل اور تقریبا 13لاکھ گولیاں قبضے میں لی گئیں۔ 2193 سب مشین گنیں،274 مشین گنیں جبکہ 104دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جون سے دسمبر تک 314راکٹ لانچر اور 4901 راکٹ جبکہ 4391 مارٹر بھی قبضے میں لیے گئے۔ 3321 ہینڈ گرینیڈ اور 4808 آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔ شمالی وزیرستان سے اب تک 125000 کلوگرام بارودی مواد قبضے میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے 6ماہ میں 33آئی ای ڈی فیکٹریاں، راکٹ بنانے والی 5فیکٹریاں، اسلحہ اور بارود بنانے کی 7فیکٹریاں تباہ کردیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک دہشت گردوں کی بنائی گئی 9جیلیں بھی تباہ کی گئیں جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال 186زیر زمین سرنگیں بھی ملیں۔