پاکستان
29 دسمبر ، 2014

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت برقرار

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت برقرار

ملتان .........ملتان میں دھند کی شدت برقرار ہے ۔دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آج بھی دھند کی شدت برقرار ہے۔ ملتان شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ صرف 20 میٹر ہے ،دھند آج سہ پہر تک برقرار رہے گی۔ ملتان ائیرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پرواز پی ۔ کے 330 کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ دوبئی سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔ ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :