30 دسمبر ، 2014
ممبئی.......... مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’پی ۔کے‘‘ نے دنیا بھر سے 4سو 33کروڑ روپے کماکر سال کی تمام ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بالی وڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’پی ۔کے‘‘ ریلیز ہونے کے فوری بعد تو باکس آفس پر کوئی ریکارڈ قائم نہیں کرسکی۔ تاہم ریلیز کے 10 دنوں میں اس نے دنیا بھر سے 4سو 33کروڑ روپے کما کر اس سال ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 5سو 42کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ عامر خان ہی کی فلم ’’دھوم تھری‘‘ کے پاس ہے۔ جسے شاید ’’پی ۔کے‘‘ جلد توڑ دے گی۔