30 دسمبر ، 2014
کراچی.......سیکیورٹی خدشات کے پیش سندھ بھر کے اسکولوں اور وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔وفاقی نظامت تعلیم کے ترجمان کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 12 جنوری تک کی توسیع، تعطیلات میں توسیع سیکیورٹی کے پیش نظر کی گئی ہے۔ وفاقی نظامت تعلیم کے زیر انتظام 422 تعلیمی ادارے ہیں جہاںاس فیصلے کا اطلاق ہوگا ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی سیکوریٹی خدشے کے پیش نظر موسم سرماکی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے ،وزیرتعلیم سندھ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 11 جنوری تک ہونگی۔اس سے قبل موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان 31پہلے دسمبر تک کیا گیا تھا۔