صحت و سائنس
31 دسمبر ، 2014

تھرپارکر:آج5بچوں کی اموات،تعداد 115ہوگئی

تھرپارکر:آج5بچوں کی اموات،تعداد 115ہوگئی

تھر پارکر.....تھرپارکر میں آج صبح سے اب تک 5 بچے انتقال کرگئے۔2014 کے آخری مہینے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 115 تک جا پہنچی۔قحط زدہ تھرپارکر میں آج مزید 5ننھی کلیاں مرجھاگئیں۔چھاچھرو کے گاؤں سموں رند میں 15 روز کا جبکہ کھیم سر میں ایک نومولود بچہ دم توڑ گیا۔نگرپارکر کے گاؤں چانڈی میں 4 ماہ کی بچی انیتا انتقال کرگئی۔سول اسپتال مٹھی میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث بیمار 11 روز کا بچہ اور پانچ ماہ کا عابد انتقال کرگیا۔صرف دسمبر کے ماہ میں دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 115 ہوگئی ہےجبکہ مزید کئی بچے اسپتالوں میں نازک حالت میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :